کرنے آئی ہے مری ساقی گری شام ڈھلے

فیض احمد فیض ۔ غزل نمبر 8
آج تنہائی کسی ہمدمِ دیریں کی طرح
کرنے آئی ہے مری ساقی گری شام ڈھلے
منتظر بیٹھے ہیں ہم دونوں کہ مہتاب اُبھرے
اور ترا عکس جھلکنے لگے ہر سائے تلے
قطعہ
فیض احمد فیض

تبصرہ کریں