آگ سُلگاؤ آبگینوں میں

فیض احمد فیض ۔ غزل نمبر 7
رات ڈھلنے لگی ہے سینوں میں
آگ سُلگاؤ آبگینوں میں
دلِ عُشاق کی خبر لینا
پھول کِھلتے ہیں ان مہینوں میں
قطعہ
فیض احمد فیض

تبصرہ کریں