ناصر کاظمی

پیدائش 8 دسمبر 1925، انبالہ
والدمحمد سلطان کاظمی
والدہمحمدی بیگم

انبالہ مسلم ہائی سکول سے میٹرک کیا، پھر اسلامیہ کالج لاہور میں بی اے تک تعلیم حاصل کی، لیکن بوجوہ امتحان نہ دے سکے۔ 1950 میں مجلہ ‘اوراقِ نو’ کے اور 1952 میں ‘ہمایوں’ کے مدیر بنے۔ 1957 میں اپنا رسالہ ‘خیال’ جاری کیا۔ 1958 میں محکمہ سماجی بہبود میں لائیژان آفیسر تعینات ہوئے اور ایک برس بعد محکمہ وِلیج ایڈ میں پبلسٹی آفیسر اور رسالہ ‘ہم لوگ’ کے مدیر مقرر ہوئے۔ اس کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور کے ساتھ بطور سٹاف آرٹسٹ 1964 سے تا دمِ آخر منسلک رہے۔ 2 مارچ 1972 کو لاہور میں انتقال ہوا۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 2013 میں ناصِر کاظمی یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔

مطبوعات

شعری مجموعے
 برگِ نے1952
 دیوانِ ناصر 1973
 پہلی بارش1975
 نشاطِ خواب1977
 سُر کی چھایا1981
نثر
 خشک چشمے کے کنارے1982
  ‘ناصِر کاظمی کی ڈائری1995
انتخاب:
 انتخابِ ولؔی1991
 انتخابِ میرؔ1989
 انتخابِ نظیرؔ1989
 انتخابِ انشاؔ1991