ٹیگ کے محفوظات: اِمداد

اِمداد

کچھ تو جہاں میں اہلِ سخاوت کی تعداد بڑھی

کچھ میں نے بھی سیکھے نئے نئے انداز،

دستِ سوال بڑھانے کے،

عرضِ تمنّا کرنے کے۔

میرا کام تو چل نِکلا۔

سوچ رہا ہوں لے آؤں

اِک عمدہ سا کشکول۔

باصر کاظمی