ہم کیا تھے محبّت کے حوالوں نے بَتایا

کب خُود نگَر و عَرش خیالوں نے بَتایا
ہم کیا تھے محبّت کے حوالوں نے بَتایا
بے نُور دِیوں نے کبھی بانٹے تھے اُجالے
طاقَوں میں لَٹَکتے ہُوئے جالوں نے بَتایا
لُوٹا گیا جب دِل تَو ہمَیں ہوش ہی کب تھا
یہ سَب تَو ہمَیں دیکھنے والوں نے بَتایا
کچھ خُوب نہ تھا اُن کے جوابوں کا رَوَیّہ
لَوٹے تَو مِرے تشنہ سوالوں نے بَتایا
لازم ہے کہاں عجزِ بیاں نُطق کو ضامنؔ
یہ خامشیِ زہرہ جمالوں نے بَتایا
ضامن جعفری

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s