اصل نام ۔ افتخار مجاہد شاہ
قلمی نام ۔ افتخار فلک کاظمی
افتخار فلک پہاڑپور تھل تحصیل و ضلع لیہ میں بارہ مارچ 1992 میں پیدا ہوئے۔ اردو میں ایم اے کرنے کے بعد آج کل شعبۂ تدریس سے وابستہ ہیں۔
شاعری کا آغاز 2005 میں کیا اور 2014 میں پہلا شعری مجموعہ ْ اذیت ْ کے نام سے چھپا۔ افتخار فلک اپنا ایک منفرد لہجہ رکھتے ہیں اور ادبی حلقوں میں ایک الگ مقام بنا چکے ہیں۔