میر تقی میر

This slideshow requires JavaScript.

خدائے سخن محمد تقی المعروف مير تقّى مير ـ اردو كے عظیم شاعر تھے. اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انہیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايكـ منفرد شاعر تھے ـ آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے ـ

ریختے كےتمہی استاد نہیں ہو غالب

کہتے ہیں اگلے زمانے ميں كوئى مير بھی تھا

میر تقی میر تخلص ، آگر ہ میں ۱۷۲۳ء میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام محمد علی تھا لیکن علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔ اور درویش گوشہ نشین تھے۔ میر نے ابتدائی تعلیم والد کے دوست سید امان للہ سے حاصل کی۔ میر ابھی نو برس کے تھے کہ وہ چل بسے ان کے بعد ان کے والد نے تعلیم و تربیت شروع کی۔ مگر چند ہی ماہ بعد ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ یہاں سے میر کی زندگی میں رنج و الم کے طویل باب کی ابتداءہوئی۔

ان کے سوتیلے بھائی محمد حسن نے اچھا سلوک نہ کیا۔ تلاش معاش کی فکر میں دہلی پہنچے اور ایک نواب کے ہاں ملازم ہو گئے ۔ مگر جب نواب موصوف ایک جنگ میں مارے گئے تو میر آگرہ لوٹ آئے۔ لیکن گزر اوقات کی کوئی صورت نہ بن سکی۔ چنانچہ دوبارہ دہلی روانہ ہوئے اور اپنے خالو سراج الدین آرزو کے ہاں قیام پذیر ہوئے ۔ سوتیلے بھائی کے اکسانے پر خان آرزو نے بھی پریشان کرنا شروع کر دیا۔ کچھ غم دوراں کچھ غم جاناں ،سے جنوں کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

میر کا زمانہ شورشوں اور فتنہ و فساد کا زمانہ تھا۔ ہر طرف صعوبتوں کو برداشت کرنے کے بالآخر میر گوشہ عافیت کی تلاش میں لکھنؤ روانہ ہو گئے۔ اور سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرنے کے بعد لکھنو پہنچے ۔ وہاں ان کی شاعری کی دھوم مچ گئی۔ نواب آصف الدولہ نے تین سو روپے ماہوار وظیفہ مقرر کر دیا۔ اور میر آرام سے زندگی بسر کرنے لگے۔ لیکن تند مزاجی کی وجہ سے کسی بات پر ناراض ہو کر دربار سے الگ ہو گئے۔ آخری تین سالوں میں جوان بیٹی او ر بیوی کے انتقال نے صدمات میں اور اضافہ کر دیا۔ آخر اقلیم سخن کا یہ حرماں نصیب شہنشاہ ۱۸۱۰ء میں لکھنو کی آغوش میں ہمیشہ کے لیے سو گیا۔

میر تقی میر کا تمام کلام اس سائٹ پر موجود ہے، پڑھنے کے لئے نیچے موجود لنک استعمال کریں۔ نیچے دیا گیا کلام ان پیج فائلوں کی صورت میں تصنیف حیدر نے اپنے بلاگ ادبی دنیا پر ڈالا تھا، جس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر کے اس سائٹ پر پیش کیا جا رہا ہے۔

میر تقی میر” پر 1 تبصرہ

تبصرہ کریں