ٹیگ کے محفوظات: مرے اشعار میں اپنے معانی ڈالنے والو

مرے اشعار میں اپنے معانی ڈالنے والو

لرزتی ہے سراپا روحِ قرطاس و قلم تم سے
اَدَب کے خون سے نفسوں کو اپنے پالنے والو
تمہیں کس نے دیا یہ حق؟ بھلا تم کون ہوتے ہو؟
مرے اشعار میں اپنے معانی ڈالنے والو
ضامن جعفری