ٹیگ کے محفوظات: فاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیں

فاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیں

کس کے آنے کی ہے یہ تیّاری
زَخم سارے سَجا کے رَکّھے ہیں
چشمِ شوق! انتظار میں کس کے
تُو نے آنسو بچا کے رکّھے ہیں
تُم نے اے عقل و دِل یہ آپس میں
فاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیں
ضامن جعفری