ٹیگ کے محفوظات: سانحہ کراچی کی وڈیو فوٹیج دیکھ کر

سانحہ کراچی کی وڈیو فوٹیج دیکھ کر

خدایا …

مری زندگی میں

یہ خونخوار لمحہ

اذیت بھری لہر

کٹتی رگیں

جیسے میرا لہو

اس کے بہتے لہو میں

دھڑکنے لگا ہو

وہ دلدوز چیخیں

کہیں میرے

سوکھے گلے میں

اٹکنے لگی ہیں

مری ٹوٹتی سانس نے

آخری بار

بے رحم سی اس سڑک کو

چھوا ہے

مری زرد ، بجھتی نگاہوں

میں بس ڈولتی ایک حیرت

خدایا …

نہیں …

گلناز کوثر