ٹیگ کے محفوظات: رُوداد۔۔۔۔ ایک جلسے کی

رُوداد۔۔۔۔ ایک جلسے کی

نامولود زمانے کا

ہال بھرا تھا غیب کے سننے والوں سے

شام کو ہونے والی اس تقریبِ دُور نمائی میں

ہم نے بھی مضمون پڑھا

اُن صدیوں پر

جو ندی کے گھاٹ پہ بیٹھے

بہتی ریت سے ذرّہ ذرّہ

سونا چنتی رہتی ہیں

ویسے تو

ہم نے اِس مضمون کے اندر

معنی کے معنی دھونڈے تھے

لیکن دُور سے آنے والے

بے ساحل دریا کے راز شناسوں نے

ہر فقرے پر

بنچ بجا کر ہوٹنگ کی

آفتاب اقبال شمیم