ٹیگ کے محفوظات: جیون ساتھی سے

جیون ساتھی سے

دُھوپ میں بارش دیکھ کر

حیرت کرنے والے !

شاید تو نے میری ہنسی کو

چُھو کر

کبھی نہیں دیکھا !

پروین شاکر