ٹیگ کے محفوظات: تُو زندگی کے معانی بدل کے دیکھ ذرا

تُو زندگی کے معانی بدل کے دیکھ ذرا

ہمارے کہنے پہ کچھ روز چل کے دیکھ ذرا
تُو اپنے آپ سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
بدل کے دیکھے گا تُو کب تک اور کس کس کو
کسی کی ذات میں خود بھی تَو ڈَھل کے دیکھ ذرا
رہِ حیات کٹھن ہی سہی پر اتنی نہیں
تُو زندگی کے معانی بدل کے دیکھ ذرا
ضامن جعفری