ٹیگ کے محفوظات: اہلِ سیاست

اہلِ سیاست

ڈھونڈتے ہیں خلوص ہم کِن میں

ہے غرض اپنی ہی بھری جِن میں

آ گیا کھُل کے سامنے آخر

تھا جو پوشیدہ ان کے باطِن میں

کچھ تو تھے غیر کچھ ہمارے نہیں

فرق اتنا ہے اُن میں اور اِن میں

باصر کاظمی