فاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیں مئی 20, 2021قطعہ،کیفِ غزل،ضامن جعفریفاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیںadmin کس کے آنے کی ہے یہ تیّاری زَخم سارے سَجا کے رَکّھے ہیں چشمِ شوق! انتظار میں کس کے تُو نے آنسو بچا کے رکّھے ہیں تُم نے اے عقل و دِل یہ آپس میں فاصلے کِس بَلا کے رکّھے ہیں ضامن جعفری Rate this:اسے شیئر کریں: Share on X (Opens in new window) X Share on Facebook (Opens in new window) فیس بک پسند کریں لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔ Related