دل جوشِ گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی

دیوانِ غالب ۔ غزل نمبر 43
حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی
دل جوشِ گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی
اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھائے
میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغِ نا تمامی
مرزا اسد اللہ خان غالب