رئیس فروغ

رئیس فروغ کا اصل نام سید محمد یونس تھا اور وہ 15 فروری1926ءکو مراد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی زمانے میں انہوں نے قمر مراد آبادی کی شاگردی اختیار کی جو مراد آباد کے ایک اہم شاعر شمار ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے اور پہلے ٹھٹھہ اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملازمت کے دوران انہوں نے بزم ادب، کے پی ٹی کی بنیاد ڈالی اور اس کے ادبی مجلے صدف کے مدیر بھی رہے۔

رئیس فروغ کی بچوں کے لئے لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ہم سورج چاند ستارے کے نام سے اور نثری نظموں اور غزلیات کا مجموعہ رات بہت ہوا چلی کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔

رئیس فروغ کا انتقال 5 اگست 1982 کو کراچی میں ہوا ۔ وہ عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

تبصرہ کریں