ٹیگ کے محفوظات: پرانے قصے پرانی باتیں

اُفق پہ یادوں کے سب وہی ہیں ، پرانے قصے پرانی باتیں

خدا ہی جانے کہاں سے سِکھِیں ہمارے دل نے نرالی باتیں
جہاں بھی جس سے بھی جب بھی ملنا تمہارا ذکر و تمہاری باتیں
یہ کیسی تنہائیاں ہیں ضامنؔ، وہی ہے چہرہ وہی صدا ہے
اُفق پہ یادوں کے سب وہی ہیں ، پرانے قصے پرانی باتیں
ضامن جعفری