ٹیگ کے محفوظات: مشرق اور مغرب

مشرق اور مغرب

پھُول کسی گلشن میں کھِلے

یا کسی کے آنگن کی کیاری میں ،

سڑک کے بیچ میں ، یا

فٹ پاتھ پہ لگے ہوئے پودے میں ،

اس کے رنگ وہی ہیں

اس کی مہک وہی۔

سُورج سُورج ہے

چاہے مشرق سے نکلے

چاہے مغرب سے۔

باصر کاظمی