ٹیگ کے محفوظات: زخمی ہرن ۔ ولیم کوپر (The Stricken Deer ۔ William Cowper)

زخمی ہرن ۔ ولیم کوپر (The Stricken Deer ۔ William Cowper)

میں ایک زخمی ہرن تھا، جسے ڈار چھوڑے ہُوئے

ایک عرصہ ہُوا تھا؛ کئی تِیر گہرے لیے

میرا بیتاب پہلو شِکستہ تھا، جب میں ہٹا

دُور اُفتادہ سایوں میں اِک پُرسکوں موت کو ڈھونڈنے

وہاں مجھ کو پایا اِک ایسے نے جو خود بھی تھا

تِیر انداز ہاتھوں کا گھائل شدہ۔اُس کے پہلو میں تھے،

اور ہاتھوں میں اور پاؤں میں ، کتنے ظالم نشاں ۔

نرم قوّت سے اُس نے مِرے تِیر،

باہر نِکالے، مِرے زخم اچھے کیے، اور کہا جاؤ زندہ رہو۔

تبھی سے میں ، ہمراہ کچھ ساتھیوں کے، الگ

اور خاموش جنگل میں آوارہ پھِرتا ہوں ، اُن

اپنے گُنجان منظر کے سابق شناساؤں سے دُور؛

ہمراہ کچھ ساتھیوں کے، کسی اور کی آرزو کے بغیر۔

باصر کاظمی