ٹیگ کے محفوظات: بیٹی کی دسویں سالگرہ پر

بیٹی کی دسویں سالگرہ پر

مِری اچھی وجیہہ،

میں تجھ سے خوش ہوں اِتنا

کہ اکثر سوچتا ہوں ،

اگر تجھ کو زمیں پر بھیجنے سے پہلے،

خالق مجھ سے کہتا

کہ چن لے اِن ہزاروں لاکھوں بچوں میں سے

اِک اپنے لیے،

تو میں تجھے ہی منتخب کرتا۔

میں خوش قسمت ہوں کتنا!

دعا گو ہوں

سدا جیتی رہے

اور ایسی ہی اچھی رہے تُو!

باصر کاظمی