ٹیگ کے محفوظات: ارادہ حمد کہنے کا تھا

ارادہ حمد کہنے کا تھا

لفظِ حمد لکھا۔

خیال آیا کہ اس سے پہلے

حرفِ میم یا حرفِ الف لکھ دوں

تو اُس کا نام بن جائے

وہ جس کا نام لینا اک عبادت ہے۔

محمدؐ لکھ دیا ہم نے تو گویا حمد بھی کہہ دی،

پڑھیں تو چشم ودل شاداں

لکھیں تو انگلیاں نازاں

محمدؐ سے زیادہ خوبصورت نام کس کا ہے؟

باصر کاظمی