جاگ مسافر اب تو جاگ اگست 4, 2018ناصر کاظمی،برگِ نے،غزلآگ،بھاگ،باگ،جاگadmin ختم ہوا تاروں کا راگ جاگ مسافر اب تو جاگ دھوپ کی جلتی تانوں سے دشتِ فلک میں لگ گئی آگ دن کا سنہرا نغمہ سن کر ابلقِ شب نے موڑی باگ کلیاں جھلسی جاتی ہیں سورج پھینک رہا ہے آگ یہ نگری اندھیاری ہے اس نگری سے جلدی بھاگ ناصر کاظمی Rate this:اسے شیئر کریں:Twitterفیس بکاسے پسند کریں:پسند کریں لوڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔ Related