گِرو، پتو، گرو ۔ ایملی برونٹے
(Fall، leaves، fall – Emily Bronte )
گِرو، پتو، گرو؛ مُرجھاؤ پھولو؛
کرو دن چھوٹے راتیں لمبی؛
خوش کرتاہے مجھ کو،
خزاں کے پیڑ کاہر ایک پتہ لہلہاکے نیچے آتا۔
جہا ں کھِلتا گلاب اُس جا
کھِلیں گے برف کے جب ہار تو میں مسکراؤں گی؛
میں گاؤں گی زوالِ شب
جب اک دِل گیر تردن لے کے آئے گا۔
باصر کاظمی