پیسہ نہ ہو

وقت کی حد سے آگے چلا جا رہا ہوں

اس جدید اور رنگین دنیا سے ہٹ کر کہیں

اپنی مرضی کی جنت بنانے کی خواہش لیے ایک ویران وادی بسانے چلا ہوں

ساری دنیا کو مرضی سے پھر سے بناؤں یا اس دنیا کے سارے لوگوں کو لے کر کسی ایسی وادی میں جیون بساؤں

ایسی وادی جہاں صرف انساں بسیں

ایسی وادی جسے اپنی مرضی کی جنت میں ڈھالوں

اپنی مرضی کی جنت جہاں پر کسی کو بھی پھل توڑنے پر نکالا نہ جائے

ایسی وادی جہاں صاف نرمل سے پانی کے جھرنوں میں خوش رنگ پریاں نہائیں

بیل بوٹوں سے مانوسیت ہو

جنگلی پھول خوشبو بکھیریں

جانور اور پرندوں کا بے جا شکار اور ہتیا نہ ہو

روشنی سے پہاڑوں کی گرمی بدن کو حرارت مہیا کرے

رات کی خنکی مصنوعی خنکی نہ ہو

دن شفق کانچ کی نیلگوں میں ڈھلے تو پہاڑوں پہ خاموش خوابوں کے خیمے لگیں

ایسی وادی جہاں پر کسی نسل مذہب کی تفریق ممکن نہ ہو

سب کے سب گھر کے افراد ہوں

مرد گھر لوٹ کر آئیں تو ان کے گھر کی خواتین آنکھیں بچھائیں

گھر میں موجود گھر کے بڑوں سے ہی برکت پہ ایمان ہو

نوجواں رات بھر اپنی خوش گپیوں میں رہیں

رت جگے میں سبھی لڑکیاں میل کے گیت گائیں

جھیل پر ملنے والے دلوں کو کہیں مارے جانے کا خطرہ نہ ہو

علم پر بات ہو بات برداشت ہو

کوئی مخصوص قوم اور قبیلہ نہ ہو

اونچ ذات اور برہمن نہ ہوں

کوئی مخصوص پیشہ نہ ہو

کوئی کمی نہ ہو

کوئی شدت پسندی نہ ہو

خون ریزی نہ ہو

بات کرنے کی آزادی ہو

کوئی عورت بھی ستی نہ ہو

کوئی صحرا نہ ہو

کوئی پیاسا نہ ہو

کوئی بھوکا نہ ہو

کوئی بے گھر نہ ہو

کوئی بے روزگار اور بے کل نہ ہو

کسی شے پہ کوئی بھی پہرہ نہ ہو

سرحدوں کی کوئی بھی رکاوٹ نہ ہو

اس زمیں کا کوئی شخص یا کوئی مخصوص طبقہ یا کوئی بھی مالک نہ ہو

سب ضرورت کی اشیاء میسر ہوں اور سب کو آسانی ہو

ہاں بہت ہی ضروری جو ہے وہ میں سب کو بتا دوں کہ پیسہ نہ ہو

پھر سے دہرائے دیتا ہوں کہ ایسی وادی میں پیسہ نہ ہو

صرف احساس ہو

ڈاکٹر وقار خان

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s