رنگ رو کو چمن نیاز کرے

دیوان اول غزل 619
رشک گلشن اگر تو ناز کرے
رنگ رو کو چمن نیاز کرے
تیری ابرو جدھر کو مائل ہے
ایک عالم ادھر نماز کرے
میر تقی میر